اسلام آباد۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے باہمی تعاون کو بڑھانے اور پاکستان میں کاروبار کے لیے زیادہ سازگار ریگولیٹری ماحول کو فروغ دینے کے لئے ایس ای سی پی ہیڈ کوارٹر میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا۔
میٹنگ کی مشترکہ صدارت ڈاکٹر کبیر احمد سدھو چیئرمین سی سی پی، اور عاکف سعید چیئرمین ایس ای سی پی نے کی۔ میٹنگ میں ایس ای سی پی کے کمشنرز، سی سی پی کے ممبرز اور دونوں اداروں کی سینئر انتظامیہ نے شرکت کی۔
میٹنگ میں دونوں ریگولیٹری باڈیز نے اپنے اداروں کی جاری اپ ڈیٹس کا اشتراک کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں ریگولیٹری نگرانی کو مذید مئوثر بنانے جیسے اہم نُکتے پر بھی بات کی گئی۔
دونوں اداروں نے باہمی تعاون کی پیشرفت کا جائزہ لینے اور پاکستان میں ریگولیٹری فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باقاعدہ سہ ماہی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔