راولپنڈی۔آر ڈی اے نے غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں ،غیر قانونی ہاو¿سنگ سکیم پارک ویو سٹی کے کے سی ای او اور لینڈ سب ڈویژن کے مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے۔
ترجمان آر ڈی اے کے مطابق میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ آر ڈی اے نے غیر قانونی ہاو¿سنگ سکیموں کو نوٹس جاری کیے،نوٹس پارک ویو سٹی فیز-II کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور گلریز ہاوسنگ سکیم سے متصل لینڈ سب ڈویژن کے مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے، غیر قانونی مارکیٹنگ، اشتہارات، پلاٹوں کی بکنگ، اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں پر کاروائی کی گئی،ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ غیر قانونی اشتہارات اور مارکیٹنگ کے خلاف سخت اقدامات کرے ، غیر قانونی اراضی ذیلی تقسیم کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائینگی
ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضی نے کہا کہ کوئی بھی پروجیکٹ متعلقہ حکام کی پیشگی اجازت کے بغیر مارکیٹنگ، ترقی، یا پلاٹ کی بکنگ شروع نہیں کر سکتا، تمام ہاو¿سنگ سکیموں کو لازمی عمل کی تعمیل کرنی چاہیے اور غیر قانونی تعمیرات کو روکنا چاہیے