آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے استعمال کیے جانے والے لوگو کی تصاویر سامنے آگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئی سی سی اپنے تمام ایونٹس کے لیے ایک خصوصی لوگو جاری کرتا ہے جس میں میزبان ملک کا نام شامل ہوتا ہے۔ اسی سلسلے میں چیمپئنز ٹرافی کے لوگو کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔
یہ خصوصی لوگو ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کی جرسی پر نمایاں ہوگا۔
دوسری جانب بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں سیاست کو شامل کرتے ہوئے مبینہ طور پر اپنی ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان’ (میزبان ملک کا نام) لکھنے پر اعتراض کیا، جس پر کرکٹ کے شائقین نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔