13 اسلام آباد۔جنوری 2025 کو مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد میں ‘دی ایوولونگ گلوبل آرڈر ایمرجنگ ٹرینڈز اینڈ ملٹی پولیرٹی کا عروج’ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس سیمینار میں سابق سفیر عبدالباسط اور ماہر اسکالر پروفیسر ڈاکٹر نعمان ستار نے عالمی ملٹی پولیرٹی کے اُبھرتے رجحانات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ پروفیسر ڈاکٹر نعمان ستار نے پاکستان کو جغرافیائی سیاست سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
مسلم یوتھ یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی نے ‘ریسرچ سرکل’ کے وژن کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں میں علمی سرمایہ کی ترسیل کو بڑھانا ہے۔
سیمینار کے انعقاد پر مسلم یوتھ یونیورسٹی کے آئی آر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو شرکاء نے سراہا۔ بین الاقوامی تعلقات کے شعبے نے اس سیمینار کے ذریعے عالمی سیاست میں پاکستان کے کردار پر اہم تبادلہ خیال کیا۔ اس طرح کے سیمینار نوجوان نسل کی تحقیقاتی صلاحیتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔