اسلام آباد ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس فیس کی ادائیگی کی تاریخ میں 15 دن کی مزید توسیع کر دی ہے۔ اس فیصلے کے مطابق، اگر کوئی شخص مقررہ تاریخ کے اندر ٹوکن ٹیکس جمع نہیں کراتا، تو اس کی گاڑی کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی اور 200 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ اسمارٹ کارڈ صارفین اپنے ٹوکن ٹیکس کی فیس اسلام آباد سٹی ایپ کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے لیے 31 جنوری تک کی اضافی مہلت فراہم کی گئی ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ایکسائز کاؤنٹر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ وہ ٹیکس کی ادائیگی کر سکیں۔