اسلام آباد ۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہا ہے کہ سانحہ نو مئی بانی پی ٹی آئی کی سازش تھی،نو مئی کو لاہور جناح ہاﺅس، پی اے ایف میانوالی، راولپنڈی، قلعہ چکدرہ کے ملزمان کی تفصیلات سامنے آئی ہیں،نو مئی کو ملک کے دفاعی اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کی گئی۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے مذموم سازش تھی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے رفقاءنے نو مئی کی منصوبہ سازی میں حصہ لیا، سانحہ نو مئی کے مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں،جن مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں یہ توڑ پھوڑ میں ملوث تھے
نو مئی کے مجرمان کا فیئر ٹرائل ہوا ہے، سانحہ نو مئی کے مجرمان کو ٹرائل کے دوران تمام بنیادی حقوق دیئے گئے، ٹرائل کورٹ میں عجلت میں کیس کا فیصلہ نہیں ہوا، پراسیکیوشن کی طرف سے بہت وقت لیا گیا، عدالت میں باقاعدہ شواہد پیش کئے گئے
آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے، اب کوئی جرات نہیں کر سکے گا کہ ملکی دفاعی تنصیبات پر حملہ کرے، رائٹ ٹو فیئر ٹرائل عالمی معاہدوں اور قوانین کے عین مطابق ہے،رائٹ ٹو فیئر ٹرائل میں ہمارے آئین اور قانون کا خاص خیال رکھا گیا ہے
رائٹ ٹو فیئر ٹرائل میں وکیل کا حق، ریکارڈ اور فیملی تک رسائی دی گئی ہے، اس میں اپیل کے دو حق دیئے گئے ہیں، سانحہ نو مئی میں حملہ آوروں کا تمام ریکارڈ موجود ہے