امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے چائے کو صحت بخش غذا کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، ایف ڈی اے کا یہ فیصلہ چائے کی صنعت کے اس دیرینہ دعوے کی تصدیق کرتا ہے کہ چائے صحت کے لیے مفید ہے۔ خاص طور پر Camellia sinensis پودے سے تیار ہونے والی چائے کو ایک صحت بخش مشروب کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
چائے کی پیداوار اور مارکیٹنگ سے وابستہ عالمی اداروں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکا کی ٹی ایسوسی ایشن کے صدر پیٹر ایف گوگی نے اسے “عالمی چائے کی صنعت کے لیے شاندار خبر” قرار دیا اور کہا کہ یہ چائے کو صحت مند مشروب کے طور پر فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
نارتھ ایسٹرن ٹی ایسوسی ایشن (NETA) کے مشیر اور بھارت کے ٹی بورڈ کے سابق وائس چیئرمین، بدیانند بورکاکوٹی نے بھی اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ چائے کی صحت سے متعلق خصوصیات کو تسلیم کرنے کی ایک اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ بھی چائے کو صحت مند مشروب کے طور پر عالمی سطح پر فروغ دینے کے اقدامات کرے۔
یہ فیصلہ عالمی سطح پر چائے کی مقبولیت اور اس کی صحت سے متعلق فوائد پر جاری تحقیق کو مزید تقویت فراہم کرے گا، جبکہ چائے کی مارکیٹ پر بھی مثبت اثر ڈالے گا۔