راحت فتح علی خان، جو کہ “سُروں کے بادشاہ” کے طور پر عالمی شہرت رکھتے ہیں، ان دنوں بنگلا دیش کے دورے پر ہیں جہاں ان کی شاندار پرفارمنس اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گلوکار کے اعزاز میں پاکستان ہائی کمشنر، احمد معروف نے ایک عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں ماضی کی معروف اداکارہ شبنم بھی شریک ہوئیں اور راحت فتح علی خان کو عظیم گلوکار قرار دیا۔
اس موقع پر ہائی کمشنر نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان فنی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا اور گلوکار اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان نے اپنے شاندار دورے اور پرفارمنس سے بنگلا دیش میں اپنے مداحوں کو مسحور کیا ہے۔
عشائیے میں مختلف معروف فنکاروں اور شخصیات کی موجودگی نے محفل کو خاص طور پر خوشگوار بنا دیا۔ راحت فتح علی خان کے بنگلا دیش میں مزید کچھ دن قیام کی توقع ہے، جہاں وہ مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے اور اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔