مری۔مری میںممکنہ بارش اور برفباری کے پیش نظر ریسکیو نے آنے والے مسافروں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے،ریسکیو حکام کے مطابق مری سفر کرنے سے پہلے موسم کی ایڈوائزری ضرور چیک کر لیں،پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن۔گاڑی میں فیول۔ٹائروں اپ کے مکمل طور پر فٹ ہوں تب ہی اپ سفر کو نکلیں،سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کے ٹولز۔فرنٹ شیشہ صاف کرنے کے لیے وائپر اور گاڑی کا ہیٹر ضرور چیک کر لیں،رش زیادہ ہونے کی وجہ سے اگر برف باری میں اپ پھنس گئے ہیں تو زیادہ دیر تک گاڑی کا ہیٹر استعمال نہ کریں ہیٹر زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے گاڑی میں کاربن مونو اکسائیڈ گیس پیدا ہو جاتی ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے،سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی میں گرم کپڑے کمبل اور کھانے پینے کی اشیاءساتھ رکھیں۔