اسلام آباد۔آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت مری کے تاجروں پر درج ایف آئی آر ختم کرے،دہشت گردی کی ایف آئی آر مری گرینڈ جرگہ ارکان کی توہین ہے،پنجاب حکومت مری گرینڈ جرگہ ارکان کے فیصلہ کی پاسداری کرے،تاجر نمائندوں کا تاجروں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا دہشتگردی نہیں، تاجر برادری پر دہشتگردی کی ایف آئی آر درج کرنا دہشتگردی ہے،کسی صورت بھی مری کے تاجروں کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے،مری کے تاجر نمائیندوں اور جرگہ ارکان کی جرات کو سلام کرتا ہوں، راجہ طفیل اور راجہ اکمل مری کی تاجر برادری کی جاندار آواز ہیں،پاکستان بھر کی تاجر برادری مری کی تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔