حیدرآباد میں مشہور تلگو اداکار الو ارجن کے گھر پر اتوار کی شام عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے ایک کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا، جو اس خاتون کے اہلخانہ کو دیا جائے جو فلم پشپا 2 کے پریمئیر کے دوران سینڈھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے باعث جاں بحق ہو گئی تھی۔
حملہ آوروں نے الو ارجن کے گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی اور اس دوران گھر کے احاطے میں رکھی گملوں کو توڑ دیا اور ٹماٹر پھینکے۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔
واقعے سے کچھ دیر قبل، الو ارجن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے جذبات کا اظہار ذمے داری سے کریں اور کسی قسم کی بدتمیزی یا گالی گلوچ سے گریز کریں۔
الو ارجن نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے اور زخمیوں کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق، حملہ آوروں نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور “انصاف ہونا چاہیے” کے نعرے لگا رہے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، حملے میں عثمانیہ یونیورسٹی کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی (OU JAC) کے اراکین ملوث ہو سکتے ہیں۔