بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں نصف سینچری اسکور کر کے سابق بھارتی وکٹ کیپر بیٹر مہندرا سنگھ دھونی کا ایک بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔ بابراعظم نے اس میچ میں 73 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے شامل تھے، اور سینا ممالک کے خلاف نصف سینچریوں کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
بابراعظم نے سینا ممالک کے خلاف 39 نصف سینچریوں کا ریکارڈ قائم کیا، جس سے قبل یہ ریکارڈ مہندرا سنگھ دھونی کے پاس تھا، جنہوں نے سینا ممالک کے خلاف 38 نصف سینچریاں بنائی تھیں۔ بابراعظم کے اس کامیاب ریکارڈ کے بعد، وہ سینا ممالک کے خلاف سب سے زیادہ نصف سینچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
بابراعظم نے 300 سے زائد انٹرنیشنل میچز میں 14,000 سے زائد رنز اسکور کیے ہیں اور ان کے نام 31 سینچریاں اور 95 نصف سینچریاں بھی ہیں۔
یاد رہے کہ اس میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دی، اور اس کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 329 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو 330 رنز کا ہدف دیا۔ ہینرچ کلاسن کے علاوہ پروٹیز کا کوئی بھی بیٹر پاکستانی بولرز کا مقابلہ نہ کر سکا، جس کے نتیجے میں پاکستان نے سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی۔