بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تبو ایک بار پھر لافٹر کنگ اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی، لیکن اس بار وہ ہارر کامیڈی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ میں کام کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اکشے کمار اور پریہ درشن 13 سال بعد اس فلم کے لیے ایک ساتھ آ رہے ہیں، اور تبو کو بھی فلم کے کلیدی کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔
’’بھوت بنگلہ‘‘ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے جسے پریہ درشن نے پروڈیوسر ایکتا کپور کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔ یہ فلم 15 سال بعد اکشے اور تبو کے درمیان اسکرین شیئر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ حالانکہ تبو کے کردار کے حوالے سے ابھی تک کوئی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔
فلم میں اکشے کمار، تبو، پریش راول، ومیکا گبی، راجپال یادیو، اور اسرانی جیسے فنکار شامل ہوں گے، جو خوف اور ہنسی کا کامیاب امتزاج پیش کریں گے۔ اس وقت فلم کی شوٹنگ جاری ہے، اور اسے 2 اپریل 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔