راولپنڈی ۔بانی پی ٹی آئی کیخلاف 190ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے مالیاتی سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس میں فریقین کے وکلا کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 23دسمبر کو فیصلہ سنائیں گے،190ملین پائونڈ کیس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا