اسلام آباد۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے پاکستان ایک پر امن اور خوبصورت ملک ہے ۔ ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے کا م کر رہے ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا انسانی ثقافت اور ورثے کی تاریخ صدیوں پرانی ہے ۔ پا کستان کی ثقافت ، تہذیب ہماری پہچان ہے ۔ انہوں نے کہا بین المذاہب ہم آہنگی سے بہترین معاشرہ تشکیل پاتا ہے ۔ پاکستان ایک پر امن اور خوبصورت ملک ہے ۔ ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے کا م کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے امن و استحکام نا گزیر ہے ۔ مذاکرات مسائل کا واحد حل ہیں ۔ مختلف ممالک کے وفود کا پا کستان کا دورہ کرنا خوش آئند ہے، انہوں نے کہا ثقافتی تنوع حوالے سے پاکستان کا مستقبل روشن ہے ۔ ہم ورچوئل میوزیم پر بھی کام کر رہے ہیں ۔