لاہور: معروف پاکستانی مصنف، شاعر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا برائے تاوان اور ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس کی صدارت جج ارشد جاوید نے کی۔ پولیس نے کیس کے مرکزی ملزمان آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے سماعت کے دوران مرکزی ملزمان سمیت تمام 12 افراد پر فرد جرم عائد کی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو شہادت قلمبند کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔