بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ترپتی ڈمری نے بھارت کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انٹرٹینمنٹ رینکنگ اور انفارمیشن ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی نے 2024 کے لیے سب سے مشہور ہندوستانی فلمی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے، جس میں ترپتی ڈمری نے بالی ووڈ کے بڑے ستاروں جیسے شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کو حیرت انگیز طور پر پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔
آئی ایم ڈی بی کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست میں ترپتی ڈمری نے دیگر مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سرفہرست مقام حاصل کیا۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر دیپیکا پڈوکون، تیسرے پر ایشان کھتر، چوتھے پر شاہ رخ خان اور پانچویں پر سوبھیتا دھولی پالا موجود ہیں۔ اس کے علاوہ شروری واگھ، ایشوریہ رائے اور سمانتھا روتھ پربھو بالترتیب چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ عالیہ بھٹ اور پربھاس نے نویں اور دسویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
آئی ایم ڈی بی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس فہرست کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’’انتظار ختم ہوگیا! 2024 کے سب سے مشہور ہندوستانی ستارے پیش کر رہے ہیں، جنھوں نے آئی ایم ڈی بی سرچ میں ہماری اسکرینوں کو روشن کیا۔ کیا آپ کے پسندیدہ ستاروں نے اس فہرست میں جگہ حاصل کی؟‘‘
یہ درجہ بندی دنیا بھر میں آئی ایم ڈی بی کے ماہانہ 250 ملین سے زائد وزیٹرز کے سرچ رزلٹس پر مبنی ہے، جس سے اس فہرست کی اہمیت اور دائرہ کار کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔
ترپتی ڈمری نے اپنی کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’فہرست میں پہلے نمبر پر آنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ یہ پہچان میرے مداحوں کی بے مثال محبت اور ہر اس شخص کی محنت کا نتیجہ ہے جس کے ساتھ کام کرنے کا مجھے موقع ملا۔ یہ سال میرے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ ترپتی ڈمری نے اپنی حالیہ کامیابی کا آغاز فلم اینیمل سے کیا تھا، جس میں ان کا کردار لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔ اس کے بعد انھوں نے 2024 میں بیڈ نیوز، وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو اور بھول بھلیاں 3 جیسی ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ مزید برآں، ترپتی ڈمری دھڑک 2 میں سدھانت چترویدی کے ساتھ نظر آئیں گی، جس کا بھی شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔