اسلام آباد۔مہوش انور قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پہلی خاتون فلائنگ اسپینر انجینیئر بن گئی ہیں۔
مہوش انور نے اپنی پہلی فلائٹ کوریج کامیابی سے مکمل کی، اور ان کی محنت، عزم اور لگن نے ایک نئی مثال قائم کی۔
انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد سے سکھر تک کامیاب فلائٹ مکمل کی۔
واضح رہے کہ مہوش انور 2013 سے انجینیئر کے طور پر کام کر رہی ہیں اور 2023 میں فلائنگ اسپینر کے طور پر اتھرزیشن حاصل کی۔