پاکستان سنی اتحاد کونسل (پی آئی سی) کے چیئرمین حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی دو اہم کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی سی کے قائد حامد رضا نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے اپنا استعفیٰ جمع کروا دیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حامد رضا نے اپنے استعفے کے حوالے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مسلسل تنقید کا سامنا کرنے کے بعد اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔