اسلام آبا د۔وزیر امور نوجوانان رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سٹاک ایکسچینج نے تاریخ رقم کی ہے،ہنڈرڈ انڈیکس کا ایک لاکھ عبور کر لینا ایک بڑی کامیابی ہے۔ اپنے ایک بیان میں رانا مشہود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان سٹاک مارکیٹ نے سالانہ 20 فیصد کا ریٹررن دیا ہے،ملک کی بہتر معیشت کی نشان دہی اسٹاک ایکسچینج کر تی ہے۔ پاکستان معاشی استحکام کی جانب رواں دواں ہے۔ مہنگائی کی شرح میں خا طر خواہ کمی ہوئی ہے۔ امید ہے معاشی اشاریوں میں بہتری عوام کے لئے مزید فا ئد ہ مند ثابت ہو گی۔