انسٹاگرام نے اپنے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایم) کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے ہیں، جو صارفین کے تجربے کو مزید ذاتی اور آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
پیر کے روز کمپنی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق، اب انسٹاگرام صارفین کو یہ سہولت ملے گی کہ وہ اپنے چیٹس کا نام اپنی مرضی کے مطابق رکھ سکیں اور اسنیپ چیٹ کی طرح اپنی موجودہ لوکیشن بھی شیئر کر سکیں گے۔
انسٹاگرام نے ایک بلاگ پوسٹ میں ان نئے فیچرز کی تفصیل فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ صارفین اب اپنے ڈی ایم چیٹس کے لیے “نِک نیمز” (یا عرفی نام) رکھ سکیں گے۔ یہ فیچر چیٹ میں پروفائل پر ٹیپ کرنے کے بعد دستیاب ہوگا اور صارفین کو چیٹ کا نام ایڈٹ کرنے کا اختیار بھی دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ، ایک آپشن ہوگا جس سے یہ فیصلہ کیا جا سکے گا کہ چیٹ کا نام کون ایڈٹ کر سکتا ہے۔ اس میں تین سیٹنگز دستیاب ہوں گی:
چیٹ میں موجود ہر شخص
وہ لوگ جنہیں آپ فالو کرتے ہیں
صرف آپ۔
یہ فیچر صرف ڈی ایم میں ہی ظاہر ہوگا اور انسٹاگرام پر دیگر جگہوں پر یوزر نیم کو متاثر نہیں کرے گا۔
انسٹاگرام کا ایک اور نیا فیچر لوکیشن شیئرنگ ہے، جو اسنیپ چیٹ کے اسنیپ میپ کی طرح کام کرے گا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی موجودہ لوکیشن کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے، لیکن اس لوکیشن کی میعاد ایک گھنٹے تک محدود ہوگی، جس کے بعد یہ خود بخود ایکسپائر ہو جائے گی۔
یہ فیچر خاص طور پر ہجوم والے مقامات پر مفید ثابت ہو سکتا ہے، جہاں صارفین اپنی عین لوکیشن کو شیئر کر کے دوسروں کو اپنی موجودگی کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ یہ فیچرز صارفین کو اپنے چیٹس اور روابط کو مزید ذاتی اور بہتر طریقے سے منظم کرنے کی سہولت فراہم کریں گے۔