انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے، جس کی مدد سے طویل وائس نوٹس سننے کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
اس نئے اپ ڈیٹ کے تحت، واٹس ایپ صارفین کو طویل وائس نوٹس کی ریکارڈنگ کو ٹرانسکرپشن میں تبدیل کرنے کی سہولت ملے گی، جس کو پڑھ کر یہ جانا جا سکے گا کہ پیغام بھیجنے والے نے وائس نوٹ میں کیا کہا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو شور والے ماحول میں طویل وائس نوٹس موصول ہونے کی صورت میں گفتگو جاری رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔
واٹس ایپ نے اس فیچر کے حوالے سے اعلان کیا کہ اس کا مقصد صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے، خاص طور پر جب طویل وائس نوٹس کے ذریعے بات چیت کی جا رہی ہو۔
یاد رہے کہ واٹس ایپ نے وائس نوٹس کو ایک دہائی پہلے متعارف کرایا تھا، جو کئی صارفین کے لیے مفید ثابت ہوئے ہیں۔ تاہم، کچھ لوگ طویل وائس نوٹس کے حوالے سے شکایات کرتے ہیں کہ انہیں اپنے دوستوں یا پیغام بھیجنے والوں کی طویل وائس نوٹس سننی پڑتی ہیں۔
یہ نیا فیچر خصوصی طور پر اس مسئلے کا حل پیش کرے گا۔ ٹرانسکرپشن کی سیکیورٹی روایتی واٹس ایپ پیغامات کی طرح ہی ہوگی، یعنی یہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ رہے گی، جس کا مطلب ہے کہ واٹس ایپ یا کوئی بھی تیسری پارٹی اس تحریر کو نہیں پڑھ سکے گی۔