اسلام آباد ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے حوالے سے صحافی کے سوال پر مختصر جواب دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان اور خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف اڈیالہ جیل پہنچے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ذرائع کے مطابق، پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے حوالے سے آگاہ کیا اور ان سے مشاورت کی۔
عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما جیل سے روانہ ہو گئے۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ان کی عمران خان کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کی احتجاج کی کال حتمی ہے اور اسے واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ایک صحافی کے مذاکرات سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا، “جی، ان شا اللہ اس بارے میں آپ کو آگاہ کریں گے، یہ جاری ہیں۔”