اسلام آباد۔موٹروے پولیس نے پشاور سے لیکر لاہورتک موٹروے غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام موٹرویز 22 نومبر کی رات 8 بجے سے بند کر دی جائیں گی۔ آئی جی موٹروے نے موٹروے پولیس کو اس حوالے سے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق، ایم 1، ایم 2، ایم 3، ایم 4، ایم 11، اور ایم 14 کو روڈ مرمت کے باعث بند کیا جا رہا ہے۔
یہ بندش پشاور سے اسلام آباد اور لاہور سے اسلام آباد کی موٹرویز پر رہے گی۔ اس کے علاوہ، لاہور سے عبالحکیم اور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بھی موٹروے بند رہے گی۔
پولیس نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس صورتحال کے پیش نظر اپنی سفری منصوبہ بندی کریں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام اسٹینڈ تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے آج رات 8 بجے سے تا حکم ثانی بند کر دئے جائیں گے۔