اسلام آباد: پاکستان نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین میں 20 نئے تجارتی عہدوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
وزارتِ کامرس نے اس سال کے لیے 5.5 ارب روپے تجارتی مشنز کے لیے مختص کیے ہیں، جن کا مقصد برآمدات میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو پاکستان کی طرف راغب کرنا ہے۔
غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 226.7 ملین روپے کی گرانٹ بھی منظور کی ہے۔ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اور پاکستان کی چین کو برآمدات کی مالیت 2.56 ارب ڈالر ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی ایک خوش آئند پیشرفت ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔