اسلام آباد ۔خصوصی جج سینٹرل نے چیئرمین پی ٹی آئی کے توشہ خانہ کیس نمبر دو میں ضمانتی دستاویزات منظور کر لیں۔
توشہ خانہ کیس نمبر دو میں ضمانت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے، یہ احکامات خصوصی جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی جانب سے جاری کیے گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے دس لاکھ روپے مالیت کے دو ضمانتی مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے پیش کیے۔ عدالت نے رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی اور کیس میں گرفتاری نہ ہو تو انہیں فوراً رہا کیا جائے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بدھ کے روز توشہ خانہ کیس نمبر دو میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی تھی۔
ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دس، دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت فراہم کی تھی۔