اسلام آباد۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد منتقل کر دی ہے۔ آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کا ٹور 16 نومبر سے شروع ہوگا اور 24 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس ٹور کا آغاز اسکردو سے ہوگا۔اسکردو کے بعد، چیمپئنز ٹرافی کو کے ٹو بیس کیمپ لے جایا جائے گا۔ اس ٹور میں وہ شہر بھی شامل ہوں گے جہاں چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھیلے جانے ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کیے بغیر ٹور شروع ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی عام طور پر کسی ٹورنامنٹ کا شیڈول اس کے آغاز سے چار ماہ قبل اعلان کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول جنوری میں، یعنی چار ماہ پہلے، اعلان کیا گیا تھا۔ اسی طرح، مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول جون میں تین ماہ پہلے سامنے آیا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی 2024 پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے۔آئی سی سی نے 11 نومبر کو لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اعلان کرنا تھا، جہاں بھارت کے تمام میچز ہونے تھے، مگر بھارت کے انکار کے باعث آئی سی سی شیڈول کا اعلان نہیں کر سکا۔