واشنگٹن۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی کامیابی کے بعد پہلی بار وائٹ ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے سابق سیاسی حریف، صدر جو بائیڈن سے مصافحہ کیا اور اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے بات چیت کی۔
خبررساں ادارے “روئٹرز” کے مطابق، صدر بائیڈن نے ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں خیرمقدم کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
امریکی صدر نے نومنتخب صدر سے وعدہ کیا کہ وہ اقتدار کی روانی سے منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔
ٹرمپ اور بائیڈن کی ملاقات کے بعد، جب ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوئے، سیکیورٹی حکام نے صحافیوں کو بائیڈن اور ٹرمپ سے سوالات کرنے کی اجازت نہیں دی۔