لاہور: پنجاب بھر میں 15 نومبر کو “نماز استسقاء” ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں بارش کی شدید کمی کے باعث 15 نومبر کو “نماز استسقاء” کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے جمعہ کے روز صوبے بھر میں اس نماز کا اہتمام کیا جائے گا۔
نماز استسقاء ایک اجتماعی عبادت ہے جو اللہ تعالیٰ سے بارانِ رحمت کی درخواست اور توبہ و استغفار کے طور پر ادا کی جاتی ہے۔ اس نماز کا مقصد اللہ کی رضا کے لیے بارش کی طلب کرنا اور موسمیاتی بحران کے دوران عاجزی سے دعا کرنا ہوتا ہے۔
محکمہ اوقاف نے بتایا کہ اس وقت پنجاب میں بارش کی شدید ضرورت ہے تاکہ اسموگ کے اثرات کم ہو سکیں اور فضائی آلودگی کا مسئلہ حل ہو سکے۔ اس کے علاوہ، خطے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بھی بڑھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار اور ماحول پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
پچھلے کئی دنوں سے لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں شدید دُھند اور اسموگ نے زندگی کو متاثر کر رکھا ہے، اور لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آچکا ہے۔ فضائی آلودگی کے باعث عوام کی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور نظامِ زندگی میں خلل پیدا ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مغرب سے آنے والے ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا، جس سے اپر پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، تاہم لاہور اور اس کے گرد و نواح میں بارش کے امکانات کم ہیں۔
نماز استسقاء کے دوران، مسلمانوں کو اپنی حالت پر غور و فکر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے گناہوں کا اعتراف کر کے اللہ سے بخشش طلب کریں اور آئندہ ایسے گناہ نہ کرنے کا عہد کریں۔
یاد رہے کہ استسقاء کا معنی بارش کی دعا کرنا ہے اور یہ نماز خشک سالی یا بارش کی کمی کی صورت میں ادا کی جاتی ہے تاکہ اللہ کی رضا سے رحمت کی بارش نازل ہو۔