اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے لیے 1.317 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق، ای سی سی کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ای سی سی نے وزارت مواصلات (پاکستان پوسٹ) کے لیے 16.995 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی، جس کا مقصد پاکستان پوسٹ کی کمپنیوں اور ایجنسی پارٹنرز کے تصدیق شدہ بقایاجات کی ادائیگی ہے۔
ای سی سی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے لیے بھی 1.317 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی، جو مالی سال 2024-25 کے دوران سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بلدیاتی ضمنی انتخابات اور اسلام آباد (آئی سی ٹی) اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مختص کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، ای سی سی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لیے پانچ مختلف سمریوں کی منظوری بھی دی۔ یہ سمریاں ایف بی آر کی ٹرانسفارمیشن منصوبے کا حصہ ہیں، جسے وزیراعظم نے پہلے ہی منظور کیا تھا۔ ان سمریوں میں ایف بی آر کی آپریشنل مہارت اور تنظیمی صلاحیتوں میں بہتری، ایف بی آر افسران کے لیے کارکردگی مینجمنٹ نظام، استعداد کار بڑھانے کے پروگرام، انسداد اسمگلنگ اقدامات اور افسران کے لیے نقل و حرکت اور عارضی رہائش کے انتظامات شامل ہیں۔
ای سی سی نے ان پانچ تجاویز پر تفصیلی غور و خوض کے بعد اصولی منظوری دی، تاہم یہ فیصلہ کیا گیا کہ مالی سال کے اگلے بجٹ سے قبل ان تجاویز پر عملدرآمد اور ان کے اثرات کا جائزہ ایک تیسری پارٹی کے ذریعے لیا جائے گا۔ ان نتائج کا ایک اور جائزہ دسمبر 2025 کے آخر میں کیا جائے گا تاکہ اس عمل کی افادیت اور مجموعی طور پر ریونیو میں اضافے کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔
مزید برآں، ای سی سی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ریونیو ڈویژن اور وزارت خزانہ ان پانچ تجاویز کے تحت بجٹ کی تقسیم اور فراہمی کے میکانزم پر مشترکہ مشاورت کریں گے۔