اسلام آباد۔پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل، بلاول بھٹو دوبارہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
اسلام آباد میں واقع پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں انٹراپارٹی انتخابات کا انعقاد ہوا، جس میں پارٹی کی نئی قیادت کا انتخاب عمل میں آیا۔
نتائج کے مطابق، بلاول بھٹو زرداری کو متفقہ طور پر آئندہ چار سال کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔
دیگر منتخب عہدیداران میں ہمایوں خان شامل ہیں، جو اگلے چار برس کے لیے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ندیم افضل چن (گوندل) کو سیکرٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکرٹری خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔
تمام عہدیداروں کا انتخاب پارٹی آئین کے تحت چار سالہ مدت کے لیے کیا گیا ہے۔