اسلام آباد ۔ڈپلومیسی فورم 2025: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عالمی کانفرنس میں توجہ کا مرکز بن گئیں
ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی شرکت نمایاں رہی، جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے عالمی رہنماؤں، سفارت کاروں اور اعلیٰ سطحی مندوبین نے نہ صرف ان کی تقریر کو سراہا بلکہ بعد ازاں ان سے ملاقات بھی کی۔
مندوبین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے خواتین و بچوں کی تعلیم، صحت اور معیشت کے شعبے میں کیے گئے اقدامات کو قابل تقلید قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ترقی اور تبدیلی کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
کئی شرکاء نے ان کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر ان سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا اور بعض نے رسمی طور پر اپنی تجاویز بھجوانے کی درخواست بھی کی۔
غیر رسمی بات چیت کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عالمی سطح پر خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے آپ کی آرا نہ صرف قیمتی ہیں بلکہ ایک مؤثر عالمی تحریک کا سنگِ میل بھی ثابت ہوں گی۔