بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو حال ہی میں قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے، جس کے بعد بھارتی پولیس نے فوری طور پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دھمکی آمیز کال ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور سے آئی تھی، جس کے بعد ممبئی پولیس نے باندرا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا۔ تفتیش کے دوران پولیس نے کال کو ٹریس کر کے ملزم کا پتہ لگایا، جس کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔ فیضان نے شاہ رخ خان سے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
رائے پور پولیس نے ملزم فیضان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی جب سلمان خان کو بھی مسلسل جان سے مارنے اور تاوان دینے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، جس کے بعد اب شاہ رخ خان کو بھی اسی نوعیت کی دھمکی دی گئی ہے۔
رائے پور کے ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ کے مطابق، ممبئی پولیس نے ابھی تک رائے پور پولیس کو باضابطہ طور پر کسی کال کی اطلاع نہیں دی ہے۔ تاہم، باندرا پولیس نے اس کیس میں بھارتی قانون کی کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، اور ان کا ارادہ ہے کہ فیضان کو گرفتار کر کے ممبئی منتقل کیا جائے تاکہ اس سے مزید تفتیش کی جا سکے۔