پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ جڑے ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی والدہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، یہ درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے، جس میں ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں ملزمہ کی والدہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے آمنہ عروج کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن اس کے باوجود ایف آئی اے نے متعدد بار درخواست کرنے کے باوجود کوئی سنوائی نہیں کی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے، اور ملزمہ کی والدہ نے استدعا کی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا ہے۔