بالی ووڈ کی مشہور فلم ویرزارا، جس میں شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا، دوبارہ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ یہ ریلیز 7 نومبر کو ہوگی، جو کہ اس فلم کی 20ویں سالگرہ سے پانچ دن پہلے ہے۔ فلم کو دنیا بھر میں 600 سے زائد اسکرینز پر دکھایا جائے گا، اور اس بار اس میں وہ مشہور گانا ‘یہ ہم آ گئے ہیں کہاں’ بھی شامل کیا گیا ہے، جو پہلے فلم کی ابتدائی ریلیز کے وقت حذف کر دیا گیا تھا۔
اس بار ویر-زارا سعودی عرب، قطر اور عمان جیسے ممالک میں بھی ریلیز ہو گی، جہاں کے مداحوں میں اس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ بولی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق یش راج فلمز (YRF) نے اس موقع پر ایک خصوصی پوسٹر بھی جاری کیا ہے۔
فلم نہ صرف ان ممالک میں بلکہ امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا، نیو زیلینڈ، سنگاپور اور کئی دیگر خطوں میں بھی دوبارہ سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔ جرمنی میں تو فلم کے ٹکٹ پہلے ہی بکنا شروع ہو چکے ہیں اور وہاں کے شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل آ رہا ہے۔
نومبر 2024 شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے ایک یادگار مہینہ ثابت ہو گا، کیونکہ ان کی 59ویں سالگرہ کے بعد، 22 نومبر کو ان کی مشہور فلم کرن ارجن بھی دوبارہ ریلیز کی جائے گی۔
فلم ویر-زارا، جو کہ یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بنی تھی، ایک بھارتی اسکواڈرن لیڈر اور ایک پاکستانی لڑکی کی محبت کی داستان ہے، جو سرحدوں اور ثقافتوں کی قید سے آزاد ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔