پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پر اپنی جوڑی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں اداکار اس وقت اپنی نئی فیچر فلم “لو گرو” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی شوٹنگ کا پہلا مرحلہ لندن میں مکمل ہو چکا ہے۔
ماہرہ خان، جو کہ ہمسفر، نیت، شہر وقت، صدقے تمہارے جیسے مشہور ڈراموں اور بول، بن روئے کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کی فلم رئیس سے شہرت کی بلندیوں کو چھو چکی ہیں، نے سپر اسٹار ہمایوں سعید کے ساتھ “لو گرو” میں کام کیا ہے۔
فلم کی شوٹنگ کا اگلا مرحلہ پاکستان میں کیا جائے گا۔ “لو گرو” کی کہانی وسع چودھری نے لکھی ہے، جبکہ ندیم بیگ اس کی ہدایت کاری کر رہے ہیں اور فلم کے پروڈیوسر خود ہمایوں سعید ہیں۔
حال ہی میں ماہرہ خان نے لندن میں ایک تقریب کے دوران اپنی آنے والی فلم “لو گرو” کے حوالے سے مداحوں سے بات کی اور اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ اور ہمایوں سعید ڈیڑھ ماہ سے اس پروجیکٹ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فلم محبت اور احساسات پر مبنی ہے اور عید الاضحیٰ 2024 پر ریلیز کی جائے گی۔