سپیس ایکس نے فلوریڈا کے ساحل سے رات کے وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے 6,000 پاؤنڈ سامان لے کر ایک راکٹ روانہ کیا ہے۔
فالکن 9 راکٹ کینیڈی اسپیس سنٹر سے 5 نومبر 2024 کی رات 9:29 بجے لانچ کیا گیا۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ راکٹ صبح 10:15 بجے کے قریب عالمی خلائی اسٹیشن پر پہنچے گا۔
یہ مشن اسپیس اسٹیشن پر ڈریگن کی 31ویں کمرشل ری سپلائی سروسز پرواز کا حصہ ہے، جس میں روبوٹ ڈریگن اسپیس کیپسول ضروری سامان کے ساتھ ساتھ آئی ایس ایس کے شمسی ہواؤں اور ان کی تشکیل کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے ایک آلہ بھی لے کر گیا ہے۔
اس مشن میں نیا اور اہم سامان بھی شامل ہے، جیسے کہ انٹارکٹک کائی، جس کا مقصد پودوں پر کائناتی تابکاری اور مائیکروگرویٹی کے مشترکہ اثرات کا مشاہدہ کرنا ہے۔ ناسا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ تجربات عالمی خلائی اسٹیشن پر تحقیق کے اہم حصے کے طور پر کیے جائیں گے، جس سے خلائی ماحول میں پودوں کی نشوونما اور ان پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔