اسلام آباد ۔وفاقی حکومت نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان کو پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا
نوٹیفکیشن کے مطابق عنبرین جان اس وقت وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں
حکومت پاکستان نے سول سرونٹس ایکٹ 1973ءکی شق 10 کے تحت وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان کو پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدہ کا اصافی چارج تین ماہ کی مدت یا ریگولر تقرری تک دیا ہے
چارج سنبھالنے کے بعد وفاقی سیکرٹری اطلاعات و ایم ڈی پی ٹی وی عنبرین جان نے پی ٹی وی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کی تحقیقات شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
12 ریٹائرڈ ملازمین کی دوبارہ ملازمت ختم ہونے کے بعد دیگر ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل بھی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔