بھارتی طالب علم کی مختصر فلم “سن فلاورز وئر دی فرسٹ وانز ٹو نو” (Sunflowers Were the First Ones to Know) کو 2025 کے آسکرز کے لیے لائیو ایکشن شارٹ فلم کی کیٹگری میں منتخب کر لیا گیا ہے۔
یہ 16 منٹ کی شارٹ فلم فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کے طالب علم چدانند ایس نائیک نے تخلیق کی ہے، اور اس نے رواں سال کانز فلم فیسٹیول میں پہلا انعام بھی حاصل کیا تھا۔ اب یہ عالمی سطح پر آسکرز میں مقابلے کے لیے منتخب ہو گئی ہے۔
انسٹیٹیوٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طالب علموں کو مبارکباد دی ہے کہ ان کی مختصر فلم نے بھارت کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
فلم کی کہانی ایک گہری اور دل کو چھو لینے والی داستان پر مبنی ہے، جو ایک بوڑھی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے گاؤں کے مرغوں کو چراتی ہے۔ اس فلم کی تخلیق میں انسٹیٹیوٹ کے چار طالب علموں نے حصہ لیا تھا، جنہوں نے اپنی فائنل ایئر پراجیکٹ کے طور پر اس پر کام کیا۔ چدانند ایس نائیک نے اس فلم کی ہدایتکاری کی، جبکہ دیگر طالب علموں نے کیمرہ ورک، ایڈیٹنگ اور ساؤنڈ ڈیزائن میں معاونت فراہم کی۔
“سن فلاورز وئر دی فرسٹ وانز ٹو نو” بنگلور انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول میں کامیاب رہی، جس کے بعد اسے کانز فلم فیسٹیول میں سنیما کے بہترین کاموں میں شامل کیا گیا۔ اب اسے آسکرز کی دوڑ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 97ویں آسکرز ایوارڈز کی تقریب مارچ 2025 میں منعقد ہوگی، جہاں دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز سے شارٹ لسٹ کی گئی فلموں کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔