بھارت کی مسلمان اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے ایک اہم انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک طویل عرصے تک دماغی مسائل میں مبتلا رہیں۔ عامر خان کے ساتھ فلم “دنگل” میں شاندار اداکاری کے بعد فاطمہ نے بتایا کہ وہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران مرگی، یعنی “ایپلیپسی”، کی بیماری کا شکار تھیں۔
یہ بیماری دماغ کی ایک ایسی حالت ہے جس میں انسان کو دورے پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اچانک خاموش ہو جاتا ہے اور کنفیوز ہو جاتا ہے۔ مریض عموماً اپنی زبان کو دانتوں میں دبا لیتے ہیں، شدید انزائٹی محسوس کرتے ہیں، یا کہیں بھی اچانک بے ہوش بھی ہو سکتے ہیں۔
فاطمہ نے بتایا کہ انہوں نے اس بیماری سے نجات حاصل کرنے کے لیے کوئی دوائی استعمال نہیں کی، کیونکہ وہ اس بات کو قبول نہیں کر پا رہی تھیں کہ وہ دماغی مسئلے کا شکار ہیں۔ انہیں خوف تھا کہ کہیں عوامی مقام پر ان پر مرگی کا دورہ نہ پڑ جائے، ورنہ انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی یاد رہے کہ “دنگل” کی کامیابی کے بعد فاطمہ ثنا شیخ اور عامر خان کے درمیان گہرے تعلقات کی وجہ سے وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔