دوحا۔وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر پہنچے ہیں، جہاں وہ دو دن رہیں گے۔امیر قطر، شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر وزیراعظم دوحہ آئے۔ ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر مملکت اور پاکستانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کے دورے کے دوران، وہ امیر قطر سے ملاقات کریں گے اور قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔وہ قطر میوزیم میں “پاکستان میں آرٹ اور آرکیٹیکچر” کی ایک نمائش کا افتتاح بھی کریں گے۔وفاقی وزرا خواجہ آصف، جام کمال خان، محمد اورنگزیب اور عطا اللہ تارڑ بھی ان کے ساتھ ہیں۔