لاہور: پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، اور اس سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ آپ قومی ٹیم کی قیادت کریں۔
ایک انٹرویو میں محمد رضوان نے کہا کہ یہ ایک چیلنج بھی ہے، کیونکہ قوم مجھ سے جو توقعات وابستہ کیے ہوئے ہے، میں ان کے مطابق ذمہ داری نبھانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس اعزاز اور دباؤ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کپتان کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ وہ ٹیم کو اکٹھا کرے، کیونکہ جب پوری ٹیم ایک ساتھ ہوتی ہے تو یہ کسی ایک کھلاڑی کی کارکردگی سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔
رضوان نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہمیشہ دباؤ والا ہوتا ہے۔ وہ ماضی میں وکٹ کیپنگ، بیٹنگ، اور کپتانی کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور جو کچھ اللہ نے انہیں سکھایا ہے، اسے جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ تمام فارمیٹس میں نائب کپتان رہ چکے ہیں اور پوری ٹیم ان سے خوش تھی، اور وہ آگے بھی پاکستان ٹیم کے لیے بہترین کرنے کی کوشش کریں گے۔