اسلام آباد: احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی زیر نگرانی ہوئی، جہاں عمران خان کے معاون وکیل عنصر کیانی اور نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل سردار مظفر عدالت میں پیش ہوئے۔
عنصر کیانی نے عدالت سے وقت طلب کیا تاکہ وہ سینئر وکلاء سے ہدایات لے سکیں، کیونکہ وہ اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف تھے۔ عدالت نے اس درخواست پر کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔
وقفے کے بعد دوبارہ سماعت کے دوران، عنصر کیانی نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن میں توسیع کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے کیس کی سماعت نہیں ہو سکتی۔
احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی خدشات کے باعث قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کی گئی ہے، اور سپرنٹنڈنٹ جیل نے عمران خان کے کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔