پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جیسا کہ انہوں نے ٹیسٹ ٹیم میں کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ممکنہ طور پر کپتان مقرر کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، ٹیم سے فخر زمان، شاداب خان، اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
فخر زمان فٹنس مسائل کی وجہ سے، جبکہ شاداب خان کی ناقص فارم انہیں اسکواڈ سے باہر کر سکتی ہے۔ اسی طرح، افتخار احمد کی شمولیت پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب، پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے سینئر کرکٹرز بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، اور نسیم شاہ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ کھلاڑی ڈراپ نہیں کیے گئے بلکہ انہیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کم بیک کے لیے آرام دیا گیا ہے۔
دورہ آسٹریلیا کے دوران، اسپنر شاداب خان کی جگہ سفیان مقیم اور مہرون ممتاز کو شامل کیا جا سکتا ہے، جبکہ کامران غلام، قاسم اکرم، عرفات منہاس، اور یاسر خان بھی پلئینگ الیون میں جگہ بنا سکتے ہیں۔