انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں اگلے سال شیڈول چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی بورڈ ممبران کے اجلاس کے آخری روز رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تینوں مجوزہ مقامات پر اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام ایونٹ کے آغاز سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران، محسن نقوی نے آئی سی سی کے بورڈ ممبران کو پاکستان آنے کی دعوت دی تاکہ وہ ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لے سکیں۔
اس کے علاوہ، اجلاس میں چیئر اور انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کے عہدوں کی میعاد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین کی تقرری کی مدت کو 2 سے بڑھا کر 3 سال کرنے کا مشورہ دیا گیا، تاہم حتمی فیصلہ آئی سی سی کی رکنیت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔