لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف آئندہ چند روز میں لندن جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، نواز شریف کو دو ہفتے قبل لندن روانہ ہونا تھا، لیکن انہوں نے 26 ویں ترمیم کی ووٹنگ میں شرکت کے لیے اپنا سفر ملتوی کر دیا تھا۔
نواز شریف ایک ہفتے کے اندر لندن پہنچ جائیں گے۔ وہاں مختصر قیام کے بعد، وہ امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔ ان کے ساتھ حسین نواز کے علاوہ خاندان کا ایک اور فرد بھی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، نواز شریف کو امریکا کے ویزے کے حصول میں اسی ہفتے کامیابی ملنے کی توقع ہے۔