مریخ: ناسا کی خلائی گاڑی ‘پرسیورنس مارس روور’ نے سیارے کے چاند فوبوس کا ایک حیرت انگیز ویڈیو کلپ حاصل کیا ہے، جس میں مریخ پر سورج گرہن کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو میں فوبوس سورج کے سامنے آتا ہوا دکھائی دیتا ہے، جس کے نتیجے میں سورج گرہن ہوتا ہے۔ یہ مشاہدات سائنسدانوں کو فوبوس کے مدار اور اس کی کشش ثقل کے اثرات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے سکتے ہیں، خاص طور پر یہ جاننے میں کہ یہ مریخ کی سطح پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے۔
پرسیورنس نے یہ منظر اپنے Mastcam-Z کیمرے سے مریخ کے 397ویں دن ریکارڈ کیا، جو تقریباً 40 سیکنڈ تک جاری رہا۔ یہ سورج گرہن زمین پر نظر آنے والے سورج گرہن کی نسبت کافی چھوٹا تھا، کیونکہ فوبوس زمین کے چاند سے تقریباً 157 گنا چھوٹا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ مریخ کے دوسرے چاند ڈیموس سے بھی کم حجم کا ہے۔