لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آج اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے ایک بڑا سرپرائز ڈے ہے۔
عظمی بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی ہی جمہوریت کی مضبوطی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے آئینی ترمیم کی منظوری میں کردار ادا کرنے والوں کو سراہا، اور کہا کہ جن کی قسمت میں رونا دھونا ہے، وہ ہی آئینی ترامیم اور قانون سازی میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے ایک بڑا سرپرائز ہے، اور پاکستان کے عوام اب اڈیالہ جیل کے قیدی اور ان کے حامیوں کے بیہودے چہرے دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ آئینی ترمیم کی منظوری پر جمہوریت پسند خوش ہیں جبکہ آمریت پسند سیخ پا ہیں۔ انہوں نے اس بات پر تنقید کی کہ ججز اور ان کے خاندانوں کے خلاف کردار کشی کرنے والے آج عدلیہ کے ہمدرد بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت کم اور سیاسی یتیموں کے گروہ زیادہ بن چکی ہے۔ تحریک انصاف نے اپنی گندی سیاست کے لیے پہلے طلباء کو اشتعال دلایا اور اب وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کر رہی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس فائز عیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کیے ہیں، اور ان کا نام عدلیہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔