اسلام آباد۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہوگئے ہیں، وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اپنے دورہ امریکہ کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے،چین، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے ہم منصب قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔
امریکہ کے سٹیٹ اور ٹریثری ڈیپارٹمنٹس کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں،عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل بنکوں بالخصوص مشرق وسطی کے سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
وزیر خزانہ دورہ کے دوران سرمایہ کاری فورمز اور سیمنارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے،امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے جبکہ منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے