لاہور: سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بچوں کی تربیت اور آداب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان والدین پر تنقید کی جو اپنے بچوں کو سلام کرنے کی عادت نہیں سکھاتے۔
ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ خاندانوں کے بچوں میں سلام کی کمی دیکھ کر انہیں حیرانی ہوتی ہے۔ صبا فیصل نے وضاحت کی کہ ان کے گھر میں سلام کو بہت اہمیت دی جاتی ہے، اور اگر کوئی بچہ سلام نہ کرے تو ان کی بہن بھی اس پر ناراض ہو جاتی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ پڑھے لکھے خاندانوں میں بچوں کی اس عادت کی عدم موجودگی ان کے لیے ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فیملی میں چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کا احترام ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، لیکن یہ افسوسناک ہے کہ بعض والدین اس اہمیت کو نظرانداز کر رہے ہیں۔